
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن تیسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ جسے فیڈریشنز سپورٹ کریں گی وہی امیدوار کامیاب ہو گا۔ وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
