لالہ موسیٰ (جی پی آئی) مسلم لیگ ق کے راہنما حلقہ پی پی 113سے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوا ارب سے زائد کے اوورڈرافٹ پر چلنے والی پنجاب کی حکومت نے پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، خادم اعلیٰ کہلوانے والے وزیراعلیٰ نے قوم کے خون پسینے کی کمائی کا اربون روپیہ سستی روٹی سکیم کے تندوروں میں پھونک دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے نام پر اربوں روپے کی جعلی ادویات خرید کر سپرے کرایا گیا ، ، جبکہ اب جعلی ادویات خرید کر عوام کو ادویات کی صورت میں موت بانٹی گئی ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ڈھٹائی تو دیکھے پھر بھی وزارت صحت کا قلمندان تک چھوڑنے پر تیار نہیںانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے تمام وزارتوں پر قبضہ جما رکھا ہے ، انہیں اپنے قریبی ساتھیوں پر اعتبار نہیں ، جبکہ ان کے اراکین اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کے نام پر حاصل کئے گئے ، فنڈز ہڑپ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے ، جبکہ انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی دور میں شروع کئے گئے ، ترقیاتی منصوبے روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
