Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اَطِیعُو االلہ وَاَطِیعُواالرَّ سُولَ اور فتنہ منکرین حدیث

January 23, 2013 0 1 min read
Muhmmad Asif Iqbal
Hazrat Muhmmad S A W
Hazrat Muhmmad S A W

کہا کہ : کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کے یہ شایانِ شان ہے ہی نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے کا فیصلہ فرمادیں توپھر بھی اپنے معاملے میں ان کے پاس کوئی اختیار باقی رہ جائے (الاحزاب:٣٥)۔مفہوم یہ ٹھہرا کہ اللہ اور رسول کا فیصلہ آخری ہے اور اگر اس میں بھی اپنی رائے کو شمار کر لیا جائے تو پھر یہ بات قابلِ اعتراض ہی نہیں بلکہ منافقانہ بھی ٹھہرے گی۔اور اگر یہ احساس ذہن میں پیدا ہو جائے کہ اللہ اور رسولۖ کے فیصلہ کے بعد بھی میرے پاس کچھ اختیار موجود ہے تو پھر ایمان کہاں رہا؟ لہذا ایسی حالت میں ایمان کی نفی ہوگی۔

اس ہی لیے کہا گیا کہ:”اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کا ارتکاب کرے گا (تو وہ جان لے کہ )وہ بڑی صریح گمراہی میں مبتلا ہو گیا”(الاحزاب:٣٥)۔اس سے یہ نتیجہ نکلاکہ انسان کی انفرادی زندگی میں مختلف حالات و کیفیات رونما ہوتی رہتی ہیں، کبھی خوش گوار تو کبھی ناگوار۔ان خوشگواری اور ناگواری کے دونوں ہی حالات میںاللہ کی رضا شامل حال رہے ،اسی کے مطابق ہمیں اپنے اعمال کا احتساب لینا ہے۔یہ آیت ایک خاص پس منظر میں نازل ہوئی تھی لیکن اس کا پیغام ہر خاص و عام حالات پر منطبق ہوتا ہے۔کیونکہ انسان کے اعضاء و جوارح سے مختلف اوقات میں کچھ نہ کچھ صادر یا خارج ہوتا رہتا ہے۔

اور ان تمام اعمال کے صحیح یا غلط ہونے کو اس ایک آیت کی روشنی میں جانچا اور پرکھا جا سکتا ہے کہ آیا انسان کا عمل صحیح ہے یا غلط۔غور فرمائیے جب ہم بات کرتے ہیں اور زبان سے الفاظ نکلتے ہیں تو اس سے بھی قبل دماغ میں تحریک پیدا ہوتی ہے یعنی دماغ ان الفاظ کے نکلنے سے پہلے متحرک ہو جاتا ہے، ہونٹ حرکت میں آتے ہیں اور زبان ہلنے کے لیے تیار ہوجاتی ہے۔یہ دماغ کا حرکت میں آنا، ہونٹوں کا ہلنا، زباںکی جمبش ،ایک طرف تواس پورے عمل میں انسان کی اپنی مرضی شامل نہیں ہے مطلب یہ کہ اگر اللہ چاہے تبھی یہ ممکن ہے کہ یہ سارے اعضاء جمبش کر سکیں ورنہ نہیں لیکن دوسری طرف الفاظ کی ادا ئیگی میں جو احتیات برتنی ہے ، وہ ہمارے اختیارات میں شامل ہے۔

اور وہ یہ کہ جو الفاظ بھی نکلیں اور جو عمل بھی صادر ہو وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے سانچے میں ڈھل کر صادر ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو قدرتِ اختیار عطا کی ہے اسی لیے کہا کہ:”اِمَّا شَاکِرًا وَّاِمَّا کَفُورًا۔۔۔”۔اختیار کیا دیا گیا ہے اور کس چیز کا؟تواس میں پہلی چیز جذبات ہیں کہ ان کو صحیح رخ عطا کیا جائے، پھر احساسات ہیں جو عام طور پر افکار و نظریات پر منحصر ہوتے ہیں۔اور ان تمام چیزوں کے تعاون و اشتراک کا انحصار ہماری اس تربیت گاہ پر منحصر ہے جو ہمیں ہر لمحہ اور ہر لحظہ پستی و بلندی پر گامزن رکھتی ہے۔

اَطِیعُو االلہ وَاَطِیعُواالرَّ سُولَ:
ارادہ و عمل کے اختیارکے بارے میں ایک متوازن نقطۂ نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں جو اختیارات حاصل ہیں وہ اتنے زیادہ بھی نہیں کہ جتنا عام آدمی سمجھتا ہے، بلکہ ہماری مجبوری کا پہلو بھی یقیناً بہت بڑا ہے۔ مثلاً ہمارا geneticsکا نظام ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ہمیں جو جینز(genes) ملے ہیں جن سے ہمارے جسمانی نقش و نگار اور ہماری شخصیت کے خدوخال تیار ہوتے ہیں وہ ہمارے معبودِ برحق کے عطا کردہ ہیں اور ہمیں اس معاملہ میں کسی انتخاب ِ اختیار کا حق نہیں دیا گیا۔

Hana Kaba
Hana Kaba

اس کے علاوہ بھی بہت سے معاملات میں ہم مجبور ہیں اور وہ ہمارے اختیارات سے باہر کے معاملات ہیں، لیکن اسی کے ساتھ ساتھ اس حقیقت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ انسانی شخصیت میں اختیار کا ایک عنصر بہر حال موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں
میں یہ عنصر جس مقدار میں رکھا ہے اسی نسبت سے وہ اس کا محاسبہ بھی کرے گا۔لہذا”اَطِیعُو االلہ وَاَطِیعُواالرَّ سُولَ کا تقاضا ہے کہ اللہ نے جو بھی اختیارات دیے ہیں اسے اپنے اختیار سے اس کے قدموں میں ڈال دیا جائے۔وہیں سے اطاعت کے حقیقی جذبہ و عمل کا آغاز ہوگا ۔معلوم ہوا کہ اگر اطاعت موجود ہے تو ایمان موجود ہے، اور اگر اطاعت نہیں تو ایمان بھی نہیں۔یہ بات بھی عیاں رہنا چاہیے کہ ایک حقیقی ایمان ہے اور ایک قانونی ایمان، یہاں ہماری مراد حقیقی ایمان سے ہے نہ کے قانونی ایمان سے کہ جس کی بنا پر ہم دنیا میں مسلمان کہلائے اور سمجھے جاتے ہیں۔

لہذا حقیقی ایمان اور حقیقی اطاعت عمل سے ظاہر ہوگی کیونکہ جس بات پر ایمان ہوگا اس کی نفی نہیں ہوگی ۔اسی سلسلے میں اللہ کے رسولۖ فرماتے ہیں:”کوئی زانی حالتِ ایمان میں زنا نہیں کرتا، کوئی چور حالتِ ایمان میں چوری نہیں کرتا اور کوئی شراب پینے والا حالتِ ایمان میں شراب نہیں پیتا”اسی لیے دیگر احادیث سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ گناہ کا ارتکاب کرتے وقت ایسے شخص کا ایمان اس کے دل سے نکل جاتا ہے۔ اللہ کے رسولۖ فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کی خواہش نفس اس(ہدایت) کے تابع نہ ہوجائے جو میں لے کر آیا ہوں (شرح السنہ)۔یعنی ایمان کا تقاضا ہے کہ خواہش نفس دین کے تابع ہو جائے اور اپنے آپ کو اطاعت کے سانچے میں ڈھال دے۔

کھانا ایک بنیادی اور فطری ضرورت ہے لیکن اس کا حصول اسی طرح ہوگا جس طرح بتایا گیا ہے یعنی پیٹ میں وہی کچھ جائے جو حلال ہو۔اسی طرح جنسی تسکین ایک جبلی خواہش ہے، لیکن اسے صرف اس جائز راستے سے ہی پورا کیا جانا چاہیے جو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے معین کر دیا گیا ہے۔اپنے نفس کو بھی محض اس کے طبعی تقاضے سے مجبور ہو کر کچھ نہ دیا جائے بلکہ اللہ کا معین کردہ حق سمجھ کر دیا جائے۔اسی لیے اللہ کے رسولۖ نے فرمایا:”تمہارے نفس کا بھی تم پر حق ہے، تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے، تمہارے ملاقاتی کا بھی تم پر حق ہے۔

اطاعتِ رسول کی حیثیت:
اطاعت اصلاً اللہ کی ہے اور عملاً رسولۖ اللہ کی۔رسول ۖ کی اطاعت کا مطلب اللہ کے اس حقیقی نمائندے کی اطاعت ہے جس کو اس نے اس اہم ذمہ داری ادا کرنے کے لیے منتخب کیا ۔معلوم ہوا کہ اطاعت اس ذات کی نہیں کی جا رہی ہے بلکہ اس نمائندے کی اطاعت کی جا رہی ہے جس کو اللہ نے اپنا پیغمبر پسند کیا ۔اس نکتہ کی وضات اللہ تعالیٰ قرآن حکیم میں خود فرماتا ہے۔کہا کہ:”اور ہم نے نہیں بھیجا کسی رسول کو مگر اس کی اطاعت کی جائے اللہ کے اِذن سے”(النسائ:٦٤)۔معلوم ہو اکہ کسی رسول کی اطاعت اس کی ذاتی اطاعت نہیں ہے، بلکہ اس کی اطاعت اللہ کے رسول کی حیثیت سے کی جاتی ہے۔

Muhmmad Saw
Muhmmad Saw

رسول، اللہ کا نمائندہ ہے جو انسانوں تک اللہ کے پیغام کو پہنچانے کی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔اور کیونکہ انسانوں تک اللہ کا پیغام براہ راست نازل نہیں ہوتا اس لیے اللہ کی اطاعت رسول کی اطاعت میں شامل ہے۔اور یہ رسول کی اطاعت در حقیقت اللہ ہی کی اطاعت ہے۔اس ہی لیے کہا گیا کہ:”جس نے رسولۖ کی اطاعت کی تو اس نے درحقیقت اللہ کی اطاعت کی”(النسائ:٨٠)۔یہ اطاعت کس قسم کی ہونی چاہیے اور اس کے کیا تقاضے ہیں اس کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: “اے محمدۖ! تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں، پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں، بلکہ سر بسر تسلیم کر لیں”(النسائ:٦٥)۔

دو انسانوں کے جب معاملات کسی تیسرے کے سامنے فیصلہ کے تعلق سے پیش کیے جاتے ہیں تو وہ وقت بہت کٹھن ہوتا ہے کیونکہ ہر مدعی دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش میں کرتاہے اور چاہتا ہے کہ اس ہی کے حق میں فیصلہ کر دیا جائے۔ایسے وقت میں فیصلہ کرنے والا اگر کوئی ہوگا تو وہ صرف وہی فیصلہ کرے گا جو اللہ اور اس کا
رسول طے کر دے۔اللہ رسول طے کردے کا مطلب ہے کہ اللہ اور اس کے رسولۖ کے احکامات کی روشنی میں ہی فیصلہ کیا جائے۔پھر چاہے کوئی اوپر اٹھ جائے اور کوئی نیچے ،کسی کو فائدہ حاصل ہو اور کسی کو نقصان اٹھانا پڑے، لیکن کامیاب دونوں ہی رہے کیونکہ دونوں نے بہ رضا و رغبت اللہ اور اس کے رسولۖ کی اطاعت میں سر تسلیم خم کر دیا۔لہذا اللہ تعالیٰ ایسے شخص سے راضی ہوگا اور اس کو انعام و اکرام سے نوازے گا۔

فتنہ ٔ منکرین حدیث:
قرآن حکیم میں اللہ فرماتا ہے:”اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور ان لوگوں کی جو تم میں صاحب ِ امر ہوں”(النسائ:٥٩)۔یہاںاللہ کے بعد رسولۖ کے ساتھ بھی “اَطِیعوا”کے لفظ کو دہرایاگیا ہے لیکن اُولِی الاَمر کے لیے لفظ”اَطِیعوا”نہیں دہرایا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کی اطاعت بھی اپنی جگہ مستقل بِالذات اطاعت ہے اور ان کی ذمہ داری صرف اللہ کے حکم کو پہنچا دینا ہی نہیں ہے۔انکار حدیث اس دور کا خاصا بڑا فتنہ ہے اور ہمارے جدید تعلیم یافتہ لوگ اس کا جلد شکار ہو جاتے ہیں، کیونکہ مغربی افکار کے زیر اثر اور مغربی تہذیب کے دلدادہ ہونے کے باعث ان کے ذہن پہلے سے اس کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

عام طور پر ایسے ذہنوں میں حدیث کے تعلق سے یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ ہم پر کچھ زیادہ ہی قد غنیں عائد کرنے والی چیزیں ہیں۔ لہذا اسلامی فکر سے دوری رکھنے والے اس فتنہ کی گرفت میں جلد آتے ہیں اور فوری اثر قبول کرلیتے ہیں۔ابودائود سے مروی ہے کہ رسولۖ اللہ نے فرمایا:”لوگو آگاہ ہو جائو مجھے قرآن بھی دیا گیا ہے اور اسی کی مانند ایک اور شے بھی اور دیکھو ایسا نہ ہو کہ کوئی پیٹ بھرا شخص اپنے چھپر کھت پر ٹیک لگائے بیٹھا ہو اور لوگوں سے کہہ رہا ہو کہ دیکھو لوگو، تم پر بس اس قرآن کی پابندی لازم ہے، جو کچھ تم اس میں حلال پائو اسی کو حلال سمجھو اور جو کچھ اس میں حرام پائو اسی کو حرام سمجھو۔ جان لو کہ جس طرح اللہ نے کچھ چیزیں حرام ٹھہرائی ہیں اسی طرح اللہ کے رسولۖ نے بھی کچھ چیزیں حرام ٹھہرائی ہیں”(ابن ماجہ)۔

اس حدیث میں رسولۖ اللہ سے مروی الفاظ بہت اہم ہیں کہ “انی اونیست القران ومثلہ معہ۔۔۔”یہ الفاظ اس حقیقت پر نصِ قطعی کا درجہ رکھتے ہیں کہ وحیِ جلی(قرآن) کے علاوہ محمدۖرسول اللہ کو ایک وحی خفی بھی عطا ہوئی ہے اور وہ اپنی قطعیت کے اعتبار سے قرآن کے مثل ہے۔ اسی طرح “انما حرم رسول اللہ کما حرم اللہ”کے الفاظ سے یہ صراحت ہوتی ہے کہ حدیثِ رسول احکامِ شریعت کا اپنی جگہ پر ایک مستقل ذریعہ اور مستقل شعبہ ہے۔ اس اعتبار سے رسولۖ کی اطاعت، خواہ وحی جلیپر مبنی ہو یا وحی خفی پر، بہر حال لازم ہے اور اس ضمن میں ان دونوں میں تفریق نہیں کی جائے گی۔

اس کی دلیل وہ حدیث ہے جس میں کہا گیا کہ:”ایسا نہ ہو کہ میں پائوں تم میں سے کسی شخص کو کہ وہ اپنی کسی آرام دہ نشست پر بیٹھا ہو اور اس کو میرا کوئی حکم پہنچے جو میں نے کوئی کام کرنے کو کہا ہو یا کسی شے سے روکا ہو تو وہ کہے: میں نہیں پہنچانتا، ہم تو بس اسی شے کی پیروی کریں گے جو کتاب اللہ میں ہے”(احمد مسند، سنن ابو دائود، ابن ماجہ، ترمذی، بیہقی)۔ان دونوں احادیث میں ایک بات یکساں ہے اور وہ یہ کہ ایسا کرنے والے لوگ عام طور پر خوشحال اوراونچی سطح کے لوگ ہوں گے ،اور یہ وہی لوگ ہوں گے جو اللہ اور رسول کے احکامات میں تفریق کرنے کی بنا پر گمراہی میں مبتلا ہو جائیں گے۔

آج انکار حدیث کے علمبردار کون ہیں یہ بہت آسانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اور یہ اس لیے بھی کیونکہ بے انتہا آرام و آسائش انسان کو دین پر قائم رکھنے میں مزاحمت پیدا کرتا ہے لہذا ایسے لوگ بہت جلد اس فتنے میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

اس موقع پر بعض لوگ یہ شبہ پیش کر سکتے ہیں کہ تمام مسائل ِ زندگی کے فیصلے کے لیے کتاب اللہ و سنت رسولۖاللہ کی طرف کیسے رجوع کیا جائے۔جبکہ میونسپلٹی اور ریلوے اور ڈاک کے قواعدو ضوابط اور ایسے ہی بے شمار معاملات کے احکام سرے سے
وہاں موجود ہی نہیں ہیں۔ لیکن در حقیقت یہ شبہ اصول دین کو نہ سمجھنے سے پیدا ہوتا ہے۔ مسلمان کو جو چیز کافر سے ممیز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ کافر مطلق آزادی کا مدّعی ہے، اور مسلمان فی الاصل بندہ ہونے کے بعد صرف اس دائرے میں آزادی کا متمتع ہوتا ہے جو اس کے رب نے اسے دی ہے۔

کافر اپنے سارے معاملات کا فیصلہ خود اپنے بنائے ہوئے اصول اور قوانین اور ضوابط کے مطابق کرتا ہے اور سرے سے کسی خدائی سند کا اپنے آپ کو حاجت مند سمجھتا ہی نہیں۔ اس کے برعکس مسلمان اپنے ہر معاملہ میں سب سے پہلے خدا اور رسولۖ کی طرف رجوع کرتا ہے ، پھر اگر وہاں سے کوئی حکم ملے تو وہ اس کی پیروی کرتا ہے، اور اگر کوئی حکم نہ ملے تو وہ صرف اسی صورت میں آزادیِ عمل برتتا ہے ، اور اس کی یہ آزادیٔ عمل اس حجت پر مبنی ہوتی ہے کہ اس معاملہ میں شارع کا کائی حکم نہ دینا اس کی طرف سے آزادیٔ عمل عطا کیے جانے کی دلیل ہے۔

 

Muhmmad Asif Iqbal
Muhmmad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال

 

 

Share this:
Tags:
Hadith issues حدیث معاملات
Sufi Arshad Ali Qadri
Previous Post دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ بن قاسم ٹاؤن میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب میں صوفی ارشد علی القادری و دیگر پرچم کشائی کر رہے ہیں
Next Post بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ کا پارٹی صدر بننے کا امکان
Raj Nath Singh

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close