
آئی ایس آئی کے وکیل نے اڈیالہ جیل سے لاپتا گیارہ افراد کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں دس فروری کو عدالتی احکامات کے باوجود لاپتا افراد کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لاپتا افراد کے خلاف مقدمے سے متعلق بھی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
