
ایبٹ آباد : (جیو ڈیسک) سوزوکی کھائی میں گرنے سے پانچ خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ رجوعیہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمی ہونے والے چار افراد کو قریب واقع ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والی پانچ خواتین اساتذہ بتائی جا رہی ہیں۔
