
ایبٹ آباد کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں اسا مہ بن لادن کے کمپانڈ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فوج کے علاوہ پولیس نے بھی سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے ہوئے تھے ۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اسامہ کے کمپانڈ کے قریب مکانوں کا بھی دورہ کرکے لوگوں سے ملاقات کی اور انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
