
استنبول: (جیو ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ استنبول میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی تنازع پر ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ چین کے نائب وزیرخارجہ نے مذاکرات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کا پہلا دور انتہائی سنجیدہ تعمیری اور نتیجہ خیز رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کا مسئلہ مذاکرات کی ایک نشست میں حل ہونا ممکن نہیں۔ اس کیلئے مذاکرات کے تسلسل کی ضرورت ہے اور وہ مقصد حاصل کرلیا گیا ہے۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات گذشتہ روز پندرہ ماہ کے تعطل کے بعد بحال ہوئے تھے۔
