
لبنان کی جماعت حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ان کی جماعت کی سیاسی اور دفاعی مدد جاری رکھی ہے۔ حسن نصراللہ نے شام کی حکومت مخالف جماعتوں اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ آپس میں مل بیٹھ کر بغیر کسی شرائط کے بغیر شام کے مسئلے کا حل تلاش کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ممکن ہو سکے ۔
