
ایران : (جیو ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کے باوجود ایٹمی پروگرام جاری رہے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پابندیوں سے ایران کو معمولی پریشانیوں کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود ایران کا ایٹمی پروگرام بند نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی عوام دشمنوں کو پہنچانتے ہیں اور پابندیوں کے خلاف متحد ہیں۔ مغربی طاقتوں کو ایرانی عوام کے سامنے ہار ماننا پڑے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک نے معیشت کے ذریعے چند ملکوں کو غلام بنایا ہوا ہے۔
