گجرات : منیر مسعود مارتھ ایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن گوجرانوالہ نے پی ایچ پی گورالی کے شہداء قبروں پر پھولوں کی چادریںچڑھائی ، شہداء کے وارثان میں مٹھائی اور رقم تقسیم کی ، شہداء کو پٹرولنگ پولیس گورالی کے چاک و چابند دستہ نے سلامی پیش کی ، ایس ایس پی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پیٹرولنگ پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، شہداء کے وارثان کی ہر قسم کی فلاح و بہبود کا یقین دلایا ، انچارج پٹرولنگ پولیس کو شہداء کے وارثان سے مسلسل رابطہ رکھنے کا حکم دیا اور پٹرولنگ پوسٹ گورالی پر پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل دئود نے ایس ایس پی کی امد پر سلامی پیش کی ، ایس ایس پی نے شہداء کے وارثان سے ملاقات کی اس موقع پر زبردست ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ، بعد میں پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے ، پٹرولنگ پولیس گجرات کے افسران و جوانوں نے ایس ایس پی کے گجرات پٹرولنگ پولیس کے شہداء وارثان کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا اس سے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کا مورال بلند ہوا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
