
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی اور یہ سات سو ستتر پوائنٹس پر آ گئی۔ اس کے ساتھ جنوبی کوریا کی کوسپی انڈیکس میں بھی اعشاریہ نو فیصد کمی ہوئی۔
جاپان کی نکئی انڈیکس میں اعشاریہ صفر ایک فیصد، ہونگ کونگ کے ہینگ سنگ انڈیکس میں اعشاریہ تین فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی۔
