
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ نو فیصد اضافے سے ایک سو بیس اعشاریہ دو پوائنٹس پر آ گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ تین اور ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔
چین ،جنوبی کوریا،انڈونیشیا،بھارت،سنگاپور،ملائشیا اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی رہی۔
