
سردیوں میں ما ئع گیس ایل پی جی کی قیمتوں میں 5روپیفی کلوکا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹریبیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ساٹھ روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں دو سو چالیس روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں ایل پی جی کی مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ یہ اضافہ ایل پی جی ما رکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے کیا گیا۔
