
ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء آج وزیراعظم کے ساتھ سپریم کورٹ نہیں گئے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اظہار وجوہ کے نوٹس کے بعد سپریم کورٹ میں حاضری سے قبل ہی ایم کیو ایم کے وزیر ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ وہ این آر او عملدرآمد کیس میں غیر جانب دار رہے گی۔
