
ملتان: (جیو ڈیسک)ملتان حلقہ این اے ایک سو اکیاون کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالقادر گیلانی نے 64628 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالقادر گیلانی نے اپنے مقابل امیدوارشوکت بوسن کو 4096 ووٹوں سے شکست دی۔ شوکت حیات بوسن نے 60532 ووٹ حاصل کیئے۔
