
ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت نو فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بائیس ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی چھبیس اشیا مہنگی اور آٹھ سستی ہوئیں جبکہ انیس اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر،پیاز،آلو،سرخ مرچ،آلو،چاول،خشک دودھ،ایل پی جی اور دیگر شامل ہیں۔
