بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2آٹو رکشے تباہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبر میں ہونیوالی موسلادھار بارش کے دوران سیرلہ میں 2آٹو رکشہ ڈرائیور اپنے رکشے کھڑے کرکے بارش سے بچنے کیلئے قریبی گھر میںکھڑے ہو گئے کہ اس دوران راجہ طارق کے گھر کی بڑی دیوار اچانک رکشوں کے اوپر آن گری جس کے باعث راجہ ساجد اقبال اور واجد علی شاہ کے ہزاروں روپے مالیت کے رکشے بری طرح تباہ ہو گئے جبکہ دیوار گرنے سے دونوں آٹو رکشہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
