
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھ پوائنٹس کمی سے گیارہ ہزار سات سو تریسٹھ پر بندہوا۔ مجموعی طور پر آٹھ کروڑ چوالیس لاکھ شئیرز ٹریڈ ہوئے۔ایک سو تریسٹھ کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور ستر میں اضافہ ہوا جبکہ ایک سو دس کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
