
بالی ووڈ(جیوڈیسک)سنجے دت کے مداح خوش ہو جائیں۔بہت جلد سنجو بابا اپنی اہلیہ مانیتا کے ساتھ اشتہار میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان گوری۔راج کندرا شلپا شیٹھی کے بعد اب سنجو بابا اپنی بیوی مانیتا کے ساتھ اشتہار میں آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
زیورات بنانے والی ایک معروف کمپنی نے اپنی مصنوعات کی فروخت کے لئے سنجے دت اور ان کی بیوی کا انتخاب کیا ہے۔سنجے دت نے اس اشتہار کی عکس بندی اپنی سالگرہ کے دن کرائی تھی۔سنجے دت اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلا بار کسی اشتہار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
