
بالی ووڈ : (جیو ڈیسک)شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کی فلم “تیری میری کہانی” شائقین کی امیدوں پر پوری نہیں اتری، شاہد کی گزشتہ فلم کا پہلے دن کے بزنس کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم “تیری میری کہانی” جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔ فلم نے پہلے دن ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ شاہد کی فلم “موسم” نے پہلے روز سات کروڑ روپے کمائے تھے۔
فلم میں تین نسلوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جس میں شاہد اور پریانکا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا نے “تیری میری کہانی” کو درمیانے درجے کی فلم قرار دیا ہے۔
