
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سانحہ لولو سر پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی بنیادوں پر لوگوں کا قتل افسوس ناک ہے، انھوں نے سانحہ لولو سر میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
