
برازیل میں امدادی ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران دو حصوں میں تقسیم ہونے سے ایک امدادی کارکن زخمی ہوگیاہے۔ برازیل حکومت کی ملکیت یہ ہیلی کاپٹر امدادی کام پر تھا۔ جیسے ہی متاثرہ جگہ پر اترا تو ہیلی کاپٹر کی دم دو حصوں میں تبدیل ہوگئی جبکہ دروازہ بھی باہر جا گرا۔
ذرائع کے مطابق امدادی کارکن ہیلی کاپٹر میں ہی موجود رہے۔ تاہم ایک کارکن پیر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔
