
برطانیہ (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈلٹن اگلے ماہ ایشیا کا دورہ کریں گے۔ برطانوی شاہی محل کیایک بیان کے مطابق شاہی جوڑا اپنے اس دورے میں سنگاپور، ملائشیا سولومن جزیروں کا دورہ کرے گا۔اس دورے میں شاہی جوڑے کا فلاحی کام بھی شامل ہوگا اور ملائشیا میں شہزادی کیٹ میڈلٹن خطاب بھی کریں گی۔
اس سے قبل ملکہ اور شہزادہ فلپ نے 1998 میں ملائشیا کا دورہ کیا تھا۔ شاہی جوڑے کا یہ دورہ گیارہ ستمبر سے شروع ہوگا ور انیس ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔
