
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پولیس نے دہشتگردی کے شبہ میں سات افراد کو گرفتار کرلیا . برطانوی پولیس کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ایک ہفتے سے جاری اس آپریشن میں ابتک سات افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ساتواں مشکوک شخص برمنگھم سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس بیس سالہ نوجوان پر دہشتگردی پر اکسانے اور اس کی تیاری کا الزام ہے۔
