
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بغداد کے جنوبی ضلع میں خود کش حملہ آور نے ایک مصروف بس اسٹاپ پراپنی کارکو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اوردیگر دس زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
