بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بلدیہ بھمبر کی نالوں کی صفائی خانہ پری تک محدود گلیوں اور دوکانوں کے اکھاڑے گئے سلیب وہیں چھوڑ دیے شہریوں کو اپنے گھروں اور دوکانداروں کو دوکانوں میں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی ایک بار پھر گھروں اور دوکانوں میں داخل شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا بھمبر کے شہریوں نے بلدیہ بھمبر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا تفصیلات کیمطابق میرپور چوک سے لیکر پٹرول پمپ تک سڑک کے دونوں اطراف کے نالوں کی بلدیہ بھمبر نے صفائی صرف خانہ پری تک محدود رہی بلدیہ نے صفائی کے نام پر ہاروں کے اخراجات ظاہر کردیے جبکہ صفائی کے دوران دوکانوں اور گلیوں کے سامنے سے اکھاڑے گئے سیمنٹی سلیب وہیں کے وہیں چھوڑ دیے جس سے دوکانداروں اور گلیوں کے لنک راستوں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نالوں میں کی جانے والی صفائی کا پول بھی گزشتہ روزہونے والی بارش سے کھل گیا بارشی پانی نالوں کی بجائے سڑکوں اور گلیوں میں دوڑتا رہا اور کئی مکانوں کے علاوہ درجنوں دوکانون میں بھی داخل ہو گیا جس سے دوکانداروں کی قیمتی اشیاء خراب ہو گئی بھمبر کے شہریوں نے بلدیہ بھمبر کی ناقص کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
