
امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر امریکی کانگریس میں کوئی بل پیش نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے وضاحت کی ہے کہ امریکی کانگریس میں بلوچستان کے معاملے پر کوئی بل پیش نہیں کیا گیا۔
امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سفارتخانے کے مطابق کانگریس امریکی حکومت کی پالیسی نہیں بناتا۔
