
ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پیش کی جانیوالی بلوچستان سے متعلق قرارداد قبول نہیں یہ سراسرعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کاکہنا تھا کہ قراردادپیش کرنیوالے حقائق سے پوری طرح لاعلم ہیں۔ انھوں نے اس قرارداد کوعالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیا اورامید ظاہر کی کہ یہ کانگریس میں اس طرح کی قراردادمنظورنہیں ہوگی۔
