Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بلوچستان پر کل جماعتی کانفرنس

June 3, 2012June 3, 2012 0 1 min read
Balochistan
Balochistan
Balochistan

بلوچستان علاقے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اس کا کل رقبہ ساڑھے تین لاکھ مربع کلومیٹر ہے جو سارے پاکستان کے رقبے کا 46 فیصد ہے۔ بلوچستان کی آبادی تقریبا 80 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جس میں تقریبا 5 لاکھ ہزارہ اور باقی بروہی، پشتون اور بلوچ قبائل سے ہیں۔ پاکستان کے ساحلِ سمندر کی کل لمبائی 1100کلومیٹر ہے جس میں سے 711کلومیٹر ساحل بلوچستان صوبے میں ہے۔ بلوچستان کے 88%لوگ خطِ غربت سے بھی نیچے زندگیاں بسر کر رہے ہیں جبکہ پنجاب میں یہ شرح29 ، خیبر پختون خواہ میں 51اور سندھ میں 50فیصد ہے۔ بلوچستان کے مردوں کا لٹریسی ریٹ 23 اور خواتین کا صرف 7فیصد ہے جبکہ پنجاب کا لٹریسی ریٹ 50 فیصد ہے۔

سوئی کے مقام پر گیس کا انکشاف 1954میں ہوا لیکن بلوچستان میں گیس 32 سال کے بعد 1986 میں پہنچی لیکن 78 فیصد بلوچی آبادی آج بھی گیس کی نعمت سے محروم ہے۔ بلوچی بھائیوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے2005میں ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی جس نے35 سفارشات بھی تیار کیں لیکن ان میں کسی پر بھی عمل نہ کیا گیا۔ پھر جناب خورشید شاہ صاحب کی قیادت میں ایک اور کمیٹی بنائی گئی جس کی کارکردگی بھی کاغذی جمع تفریق تک محدود رہی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ 65 صوبائی اسمبلی کے ممبران میں سے58 وزیر یا مشیر ہیں ہر رکن صوبائی اسمبلی کو ہر سال علاقے کی فلاح کیلئے 25 کروڑ روپیہ دیا جاتا رہاہے لیکن زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ آج بھی70 فیصد سکول بند پڑے ہیں اور50 فیصد آبادی کیلئے صاف پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔ ہر 4198 لوگوں کیلئے صرف ایک ڈاکٹر میسر ہے۔

گورنر اور وزیراعلی دونوں نواب ہیں جن کو گورنس کے اے بی سی کا بھی پتہ نہیں اور نہ ہی غربت و افلاس کی چکی میں پسے ہوئے محرومیوں کا شکار بلوچیوں کی چیخ و پکار موجودہ عیاش حکمرانوں کے کانوں تک پہنچتی ہے۔ اندرونی سنگین خطرات اور بیرونی بدترین مداخلت اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہر حالت میں بہترین بلوچی قائدین اور بلوچی دھرتی کے قابلِ فخر سپوتوں کو صوبائی مفادات کے تحفظ کیلئے ایوان اقتدار میں بٹھایا جائے لیکن بدقسمتی سے مرکزی حکومت نے اپنے اقتدار کی طوالت کیلئے بلوچستان میں ایسا چیف ایگزیکٹو لگا یا ہوا ہے جو کئی دفعہ تقریبات میں بھی بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ پچھلے چار سال میں صوبائی اسمبلی کے131 اجلاس ہوئے جن میں اوسط71 فیصد ارکان غیرحاضر رہے اور 76 فیصد اجلاسوں میں وزیراعلی شریک نہ ہو سکے۔

ppp pakistan
ppp pakistan

پیپلزپارٹی کے ایک صوبائی وزیر نے ر اقم کو بتایا کہ پچھلے چھ ماہ میں وزیراعلی صرف سات دِن کیلئے اسلام آباد سے کوئٹہ گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے بعض اجلاس ایسے بھی تھے جن میں صرف تین سے نو ارکان حاضر تھے۔ بلوچستان اسمبلی میں ابھی تک کوئی پارلیمانی کمیٹی نہیں بن پائی۔ یہی وجہ ہے کہ حالات بد سے بدتر ہو گئے۔ صرف 2011میں 1476 دہشت گردی کے حملے ہوئے، گیس کی تنصیبات کو 134دفعہ اڑایا گیا، صرف ایک سال میں 291 لوگ اغوا ہوئے اور 1000 بلوچی اور غیربلوچی قتل ہوئے۔ کیا ان تمام مخدوش حالات کی ذمہ داری مرکزی یا صوبائی حکومت پر ڈالنے کی بجائے افواجِ پاکستان یا ایف سی پر ڈالنا حقیقت پسندی ہے۔

موجودہ بدترین حالات کی ساری کی ساری وجوہات سیاسی ہیں فوجی نہیں اور ان سیاسی غلطیوں کے مضمرات کو FC،CAF یا آرمی سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ہماری سیکورٹی کے قومی ادارے بدنام ہو رہے ہیں۔ قارئین! یہ ایک سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ معدنی وسائل سے مالا مال بلوچستان صوبے کا کوئی والی وارث نہیں۔ آپ حیران ہونگے کہ ایک اندازے کے مطابق صوبے میں 19 ٹریلین کیوبک فیٹ گیس اور 6ٹریلین بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ اسکے علاوہ سونے، تانبے اور خام لوہے کے ذخائر ہیں اور 771 کلومیٹر لمبے ساحلِ سمندر کے ساتھ 200 کلومیٹر گہری سمندری پٹی میں تو بے پناہ سمندری خوراک تیل اور گیس کے خزانے بھی پنہاں ہیں جن کے متعلق ہمارے حاکموں نے شائد کبھی سوچا بھی نہیں۔

بلوچستان کے مسئلے کی ایک لمبی تاریخ ضرور ہے لیکن موجودہ جمہوری حکومت کے دورِ میں حالات سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑ گئے، جس کی وجہ کمزور ترین حکمرانی، بدترین کرپشن، ناقابلِ بیان مرکزی اور صوبائی سیاسی قیادت کی نااہلیاں، طاقت کا ماوارئے آئین استعمال، فرقہ پرستی، لسانیت اور حد سے زیادہ بیرونی مداخلت ہے۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ پہاڑوں پر موجود مری، بگٹی اور دوسرے قبائل کے لوگوں کی قابل احترام وزیراعلی نواب رئیسانی سے ذاتی مخاصمت ہے جس کی وجہ سے تنا میں اضافہ ہوا۔ اگر وزیراعلی کو ہٹا دیا جائے تو بہت حد تک معاملات سدھر سکتے ہیں۔ بلوچستان کے مسئلے اور اسکے حل کیلئے بلائی گئی سپریم کورٹ بار کی طرف سے کل جماعتی کانفرنس ایک بہت اچھا قدم تھا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف واحد قومی قائد تھے جو نہ صرف اس کانفرنس میں شامل ہوئے بلکہ گھنٹوں بیٹھ کر بہت ساری اچھی اور کچھ بالکل لغو تقاریر بھی سنیں انکی خواہش کیمطابق میں بھی اس کانفرنس میں انکے ساتھ تھا۔

imran khan
imran khan

عمران خان صرف چند منٹوں کیلئے تقریر کرنے آئے اور تقریر کے اختتام پر یہ کہہ کر روسٹرم سے سیدھے ہی باہر نکل گئے کہ انکی کچھ اور ضروری مصروفیات ہیں۔عمرا ن خان کی تقریر تو بہت مختصر اور مثبت تھی لیکن انہوں نے بدقسمتی سے بلوچستان کے معاملے پر اور اسکے حل پر کوئی گہری گفتگو نہ کی۔ میں سوچ رہا تھا کہ عمران خان کو پہلے تو کانفرنس میں بیٹھ کر ساری تقاریر بھی سننی چاہئیںتھیں۔ کانفرنس کے اختتام پر ان کو نہ صرف میڈیا سے گھلنے ملنے کا موقع ملتا بلکہ میاں نواز شریف، قاضی حسین احمد، رضا ربانی، مشاہد حسین اور پروفیسر ابراہیم کے علاوہ بہت سارے اہم وفود سے علیک سلیک بھی ہو جاتی۔ جو قومی یکجہتی اور انکے اپنے سیاسی مفادات کیلئے بھی بہتر ہوتا لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔

مشاہد حسین کی تقریر اچھی تھی ان کا موجودہ حکمرانوں کے بارے میں لٹو تے پھٹو والا فقرہ بڑا معنی خیز تھا لیکن بدقسمتی سے اب وہ حکمران اتحاد میں شامل ہیں، حامد میر نے بھی بڑی مدلل اور جامع تقریر کی جوبہت اچھی ریسرچ پر مبنی تھی۔ حامدنے وہاں بیٹھے ہوئے سرداروں اور نوابوں کو کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آپ لوگ بلوچی عوام کے نمائندہ نہیں۔ حامد میر نے رضا ربانی سے مخاطب ہو کر کہا کہ برا نہ مانیں حکومت بھی اپنا کام صحیح انداز میں نہیں کر رہی لیکن بدقسمتی سے عاصمہ جہانگیر اور چند اور مقررین نے فوج پر سنگین الزمات سے اپنی تقاریر کا آغاز کیا اور انٹیلی جنس ایجنسیوں پر برستے ہوئے اپنی تقاریر کا اختتام کیا۔ انکی تقاریر سے ظاہر ہوتا تھا کہ اگر کوئی پاکستان کا دشمن نمبر ون ہے تو وہ سلالہ سے گیاری تک ملک کے دفاع کی خاطر اپنا خون نچھاور کرنیوالے فوجی، سیول آرمڈ فورسز اور ہمارے ISI جیسے انٹیلی جنس کے ادارے ہیں۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ چند ہندوستان نواز خواتین وحضرات کے علاوہ پوری قوم انکے اس نقطہ نظر کو ماننے کیلئے بالکل تیار نہیں۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ بار کے منتظمین نے ایف سی بلوچستان کے آئی جی یا آئی ایس آئی کے متعلقہ ڈائریکٹر کو وہاں نہیں بلایا۔ کاش کہ متعلقہ چیف منسٹر ، FC بلوچستان اور آئی ایس آئی کے صوبائی ڈائریکٹر سب سے پہلے کانفرنس کے آگے زمینی حقائق پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے، اسکے بعد خود بیٹھ کرساری تقاریر سنتے اور پھر بعد میں جوابات دیتے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور یکطرفہ ٹریفک اور فوج پر گولہ باری شدت سے جاری رہی۔ میں یہ بھی توقع کر رہا تھا کہ حکومتی وفد کے سربراہ رضا ربانی جب روسٹرم پر آئینگے تو وہ یہ کہیں گے کہ افواج پاکستان اور انٹیلی جنس کے ادارے حکومت کا حصہ ہیں ان پر تنقید کا مطلب حکومت پر تنقید ہے اس لئے اٹھائے گئے نکات کا جواب حکومت کی طرف سے میں دوں گا۔

pakistan army
pakistan army

قارئین! ماضی میں فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی غلطیوں کی پردہ پوشی بہت بڑی بددیانتی ہو گی۔ یہ غلطیاں شاید بدقسمتی سے آج بھی ہو رہی ہونگی لیکن سوچنا یہ چاہیے تھا کہ بلوچستان کے36 اضلاع میں سے خضدار، قلات، پنجگور، تربت، آواران اور گوادر میں دہشت گردی، اغوا اور قتل و غارت حد سے زیادہ ہے۔ ان علاقوںمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر بھی زبردست حملے ہورہے ہیں۔ ایسی صورت میں بھی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ماوارئے آئین کوئی قدم اٹھانے کی اجازت نہیں۔ اگر وہ ایسا کر رہے ہیں تو اسکی سخت ترین گرفت ہونی چاہیے اور اب تو خوش قسمتی سے ملک اور صوبے میں عوامی جمہوری حکومت ہے ، جس کوانسانی حقوق کا تحفظ اور اپنے اداروں کو کنٹرول میں رکھنا ہے اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو اس کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ عمران خان نے بھی یہی بات کہی اور میاں محمد نوازشریف نے بھی اپنی اختتامی تقریر میں ان فوجی آمروںکا ذکر کیا، جنہوں نے نہ صرف انکے اقتدار پر شب خون مارا بلکہ منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑیاں پہنائیں لیکن میاں صاحب نے نہایت خوبصورتی سے یہ نکتہ واضح کیا کہ اس ظلم کے باوجود انہوں نے سیاسی طورپر مقابلہ کیا اور وہ اور انکی جماعت کے لوگ ہتھیار اٹھا کر شدت پسند نہیں بنے چونکہ یہ ملک کسی ایک آمر کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔ ادارے خراب نہیں، ان اداروں کی پاکیزگی کو ماضی میں چند افراد نے مجروح کیا، جن کو موجودہ حکومت نے گارڈ آف آنر دیا۔

انہوں نے سپریم کورٹ بار کے صدر جناب یاسین آزاد کا شکریہ ادا کیا، اکبر بگٹی کے قاتلوں کو پکڑنے کی بات کی اور گم شدہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا لیکن قارئین کانفرنس کے مقاصد کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مرکزی اور صوبائی قیادت میں مثبت تبدیلیاں نہیں لائی جاتیں۔باتیں کرنیوالے بہت ہیں، مخلصی سے مسائل کا حل تلاش کرنیوالا کوئی نہیں۔ علامہ اقبال کے اس شعر پر کالم ختم کرنے کی اجازت چاہتا ہوں۔

خرد نے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل
دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں

 

Share this:
Tags:
Balochistan government pakistan بلوچستان پاکستان
ferrari ki sawaari
Previous Post فراری کی سواری کے ٹائٹل سونگ کی ویڈیو جاری کردی گئی
Next Post آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
lonely sad alone boy

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close