پیر محل ( جیو ڈیسک)امیر جماعت اہلسنت پیرمحل مولانا محمد اکبر رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکی نیٹو فورسز کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ بلوچستان کے حوالے سے امریکی قرار داد حق خود ارادیت کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کا استحکام ہرقیمت پر عزیزہے۔ یہود و نصاریٰ کی جانب سے توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے امریکہ ان ناپاک حرکات سے باز آجائے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میںقرآن پاک کی بے حرمتی امریکی مذہبی دہشت گردی ہے۔قرآن پاک کی توہین کا معامہ ایک مرتبہ کا نہیں اس سے پہلے بھی گوانتا ناموبے جیل میں اور امریکی پادری ٹیری جونز نے امریکہ میں علی الاعلان قرآن پاک کی توہین کی ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
