
وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ خواہش ہے کہ بلوچ قیادت آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہو۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت یہ چاہتی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو خوشحالی کے سفر میں شریک رکھا جائے ۔ بلوچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔
