
بنوں (جیو ڈیسک)بنوں کے علاقے تھانہ غوری والا کی حدود میں ایک گھرمیں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ،دو زخمی ہو گئے. صبح سویرے بنوں کے نواحی علاقے غوری والا میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس اندھا دھند فائرنگ کر کے گھر کے مالک اس کی بیوی اور اس کے بیٹے کو ہلاک کردیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کو زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
