
بنگلہ دیش (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں فیکٹری میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 121 ہو گئی۔ دارالحکومت ڈھاکا کی فیکٹری میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق اب تک ایک سو بارہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ عمار ت کے مختلف حصوں سے کئی لاشوں کو نکالا گیا۔
