مصطفی آباد/للیانی : بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ساحل 2013 کے 6 ماہ کے دوران بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی جاری کردہ رپورٹ ظالم اعداد کے مطابق جنوری 2013 سے جون 2013 میں 1204 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2013 سے جون 2013 کے دوران 817 بچیاں67.86% جبکہ387 بچے32.14% جنسی زیادتی کا شکار ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل کوآرڈینیٹرعنصر سجاد بھٹی نے مصطفی آبادمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آفیسر لیگل ایڈ عاطف عدنان خان ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اسلم عابد،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھنگو، سپریڈنٹ جیل قصور انتظار ولی خاں بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر جنسی تشدد کے واقعات کو چار اقسام میں تقسیم کیا گیا۔جن میں 640 اغوا کے واقعات 136 عصمت داری،85 بد فعل اور 73 واقعات اجتماعی تشدد کے رپورٹ ہوئے۔
جنوری 2013 سے جون 2013 میں 45 واقعات ایسے ہیں جن میں اغوا کے ساتھ قتل رپورٹ ہوا۔ جنوری 2013 سے جون 2013 کے دوران 29 واقعات چھوٹی عمر میں شادی کے رپورٹ ہوئے۔جن جگہوںپر جنسی تشدد کے واقعات رونما ہوئے ان میں 599 واقعات میں تشدد کے مقام کے بارے نہیں پتہ چلا۔ 217 واقعات بچوں کی اپنی جگہ پر ہوئے 194 واقعات جان پہچان والے مقامات پر واقع ہوئے۔ تاہم 65 واقعات گلی میں 48 کھیتوں میں 17 سکول ،کالج،15 جنگل، 8جہاں بچے کام کرتے ہیں اور 8 مختلف مذاہب کے مقام پر رپورٹ ہوئے۔ جنوری 2013 سے جون 2013 کے دوران جن افراد نے بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ان میں سب سے زیادہ افراد اجنبی لوگوں کی ہے جو کہ 524ہے۔ جبکہ 500 ایسے افراد ہیں جو کسی نہ کسی حوالے سے بچوں کو جانتے ہیں۔ 40افراد بچوں کے عزیزو اقارب اور 135افراد محلہ دار رپورٹ ہوئے۔
جنسی تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کو عمر کے لحاظ سے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ 16سال سے لے کر 18سال تک کی عمر کے 129 لڑکے اور لڑکیاں جنسی تشدد کا شکار ہوئے 11سال سے لے کر 15سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں کو زیادہ جنسی تشدد کا شکار بنایا گیا ان کی تعداد 338ہے 6 سے 10 تک سال کی عمر کے 190 اور 1سے 5سال کی عمر کے66 واقعات سامنے آئے جبکہ 481 واقعات میں عمر شائع نہیں کی گئی۔
جنوری2013 سے جون 2013 کے دوران زیادتی کے واقعات چاروں صوبوں سے ریکارڈ کئے گئے جن کی تعداد پنجاب میں810 سندھ میں 226خیبر پختون خواہ 37 بلوچستان 44 اسلام آباد71آزاد جمو کشمیر 14اور2واقعات گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوئے جنوری2013 سے جون 2013 کے دوران 645 دیہاتوں سے اور559واقعات شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ مذکورہ عرصہ کے دوران رونما ہونے والے واقعات میں سے963 پولیس میں رپورٹ ہوئے۔91واقعات پولیس ریکارڈ میں درج نہیں ہوئے جبکہ150 واقعات کا احوال نامعلوم ہے۔
