
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دارالحکومت نئی دہلی اور اپنے انتخابی حلقے بنارس کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت دونوں شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینیں 760 کلومیٹر کا فاصلہ 10 سے14 گھنٹے میں طے کرتی ہیں جبکہ بلٹ ٹرین یہ فاصلہ محض2 گھنٹے40 منٹ میں طے کریگی۔
