
لاہوربھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلی سکھ بیر سنگھ بادل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔واہگہ بارڈڑ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلی سکھ بیر سنگھ بادل کیساتھ 45 رکنی وفد پاکستان آیا ہے ۔
