
ہیکرز نے بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔ سونیا گاندھی کے کوائف مٹا دیے گئے۔
کانگریس کے ترجمان کے مطابق پارٹی کی ویب سائٹ کو ہیکرز نے متاثر کر کے پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کے کوائف غائب کر دیئے۔
ہیکرز نے ایک قابل اعتراض پیغام چھوڑا۔ جس کے نتیجے میں کانگریس کی ویب سائٹ بند کر دیی گئی ہے۔ کانگریس کی یہ ویب سائٹ سونیا گاندھی کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر ہیک کی گئی۔
