
بھارتی شہر آگرہ کے جے اسپتال کے ویٹنگ روم میں دھماکے سے پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔ اسپتال تاج محل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
بم انتظار گاہ کی کرسی کے نیچے رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت اسپتال میں ستانوے مریض موجود تھے ۔ پولیس کے مطابق دھماکا ہلکی نوعیت کے بم کا تھا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ شہر میں سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
