
لاہور : ( جیو ڈیسک) چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ سیریز کی بحالی کے لئے کوالامپور میں آئی سی سی کے ہونے والے اجلاس میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف کسی مقام پر بھی سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہے۔
