
امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بھارت چین سے محدود پیمانے کی جنگ کرسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کے حوالے سے کہا کہ تعلقات میں بہتری کے دعووں کے باوجود چین اور بھارت میں سرحدی معاملات پر تناو پایا جاتا ہے اور بھارتی فوج چین سے محدود جنگ کی تیاری کر رہی ہے۔
بھارت میں چین کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے اور بھارت چین کے ساتھ سرحدوں پر اپنی پوزیشن مستحکم کررہا ہے۔
