
بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی میزائل کا تجربہ کرلیا ۔اگنی ون میزائل کاتجربہ ریاست اڑیسہ میں ایک فوجی اڈے سے کیا گیا۔ یہ میزائل سات سوکلومیٹر فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اس میں ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ بھارتی حکام نے میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیا۔
