بھمبر: بھمبر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو بروکار لائیں گے شہری بھی محکمہ کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کااظہار ایکسین پبلک ہیلتھ بھمبر راجہ انعام اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں غیر قانونی کنکشن کاٹ رہے ہیں جن لوگوں نے پانی کے بل جمع نہیں کروائے ان کے بھی کنکشن منقطع کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں بھمبر کے شہری بھی محکمہ پبلک ہیلتھ کیساتھ تعاون کریں غیر قانونی کنکشن کے بجائے لیگل کنکشن حاصل کریں اور پانی کے بل بر وقت جمع کروائیں تاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنا سکیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
