بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر پولیس نے منشیات فروش اور شرابی پکڑ لیا آدھا کلو چرس برآمد الگ الگ مقدمات درج ایس ایس پی سردار الیاس کی بھمبر تعیناتی کے بعد بھمبر پولیس کی منشیات کیخلاف پہلی کاروائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او سٹی سردار طارق محمود نے ڈی ایف سی راجہ اعجاز احمد طارق محمود اور نفری کے ہمراہ دوران گشت مغلورہ چیک پوسٹ کے قریب ایک مشکوک شخص میاںعباس ولد عباس قوم جٹ ساکن اوکاڑہ کی تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم سے آدھ کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جبکہ خالد محمود ڈرائیور ساکن کوٹ جٹاں سے چرس اور نادر خان جوکہ شراب کے نشہ میں دھت تھا کو گرفتار کر کے چرس بر آمد کرلی تینوں ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
