
اسلام آباد : (جیو ڈیسک) بھوجا ائیر حادثے کی جگہ سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے اور اس دوران 5 مزید لاشیں ڈی این اے شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ شناخت ہونیوالی میتوں میں کراچی کے ایم قاسم، مسٹر اینڈ مسز عبد الحفیظ شامل ہیں جبکہ دوسری دو لاشیں مردان کی مسعودہ بیگم اور اسلام آباد کی نگہت مہدی کی ہیں۔
