
بھارتی ریاست بہار میں ٹرین میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈون ایکسپریس ہوورہ سے دہرادون جارہی تھی کہ صوبہ بہار کے ضلعے گریدی میں دو بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹرین میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ تاہم حادثے کے بعد آٹھ ٹرینوں کی آمد رفت متاثر ہوئی ۔
