لالہ موسیٰ : بیرون ملک لے جانے کا جھانسہ دیکر راولپنڈی کے دو ایجنٹوں نے لالہ موسیٰ کے شہری سے 7لاکھ ہتھیا لئے ، اس ضمن میں محلہ اسلام پورہ لالہ موسیٰ کے رہائشی شیخ ارشد محمود نے بتایا کہ راولپنڈی کے ایجنٹ چوہدری علی اور راجہ ماجد نے ہم سے 20آدمیوں کو سعودی عرب لے جانے کیلئے 7لاکھ روپے ہتھیا لئے ہیں، اب دونوں ایجنٹ نہ تو سعودی عرب کے ویزے دیتے ہیں اور نہ رقم واپس کر رہے ہیں متاثرہ شخص شیخ ارشد محمود نے حکام سے اپیل کی کہ چوہدری علی اور راجہ ماجد نامی فراڈیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر ہماری رقم 7لاکھ واپس دلائیں ۔ فراڈیوں نے ہمیں کنگال کر دیا ہے آج ہمیں اپنا گھر چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
