
بیلجیئم پاپ فیسٹیول میں طوفان نے تباہی مچادی فیسٹیول میں شریک دوا فراد ہلاک ہوگئے ۔ بیلجیم کے شہر ہیسل میں تین روزہ پاپ فیسٹول کے دوران طوفان اور تیز ہواں کے باعث تین افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے ۔ تیز ہواں کے باعث درخت زمین سے اکھڑ گئے جبکہ بارش نے سارا انتظامی نظام درہم برہم کر دیا۔
