
وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منصور اعجاز کو بتانا ہو گا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے میں ان کا کردار کس نوعیت کا تھا ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو معلوم ہونا چاہئے کہ منصور اعجاز پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے میں کیوں سرگرم ہو جاتے ہیں۔
