گجرات (جی پی آئی) بیگم صفیہ جاوید چوہدری نے خواتین کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں ظہور پیلس میں مصروف ترین دن گزارا ، خواتین کی کثیر تعداد نے اپنے کاموں کے سلسلہ میں ظہور پیلس میں بیگم صفیہ جاوید چوہدری سے رابطہ کیا ، بیگم چوہدری شبانہ رزاق آف ناروے ، بیگم ریاض مشتاق ، بیگم نور صفیہ ، بیگم رخسانہ الٰہی بھی بیگم صفیہ جاوید چوہدری کے ہمراہ تھیں ۔
بیگم صفیہ جاوید چوہدری نے مختلف محکمہ کے سربراہوں سے کاموں کے سلسلہ میں رابطہ کیا ، خواتین کے کاموں کے حوالہ سے عزیز بھٹی ہسپتال کے ایم ایس ، سوئی نادرن گیس کے جنرل منیجر ، شناختی کارڈ آفس کے انچارج ، تحصیل میونسپل اتھارٹی کے انچارج سے کاموں کے سلسلہ میں رابطہ کیا اداروں کے سربراہوں نے کاموں کے حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے ، خواتین کے کاموں کے سلسلہ میں چوہدری برادران کے وژن کے مطابق کاموں کے حل کا سلسلہ ہر منگل وار جاری رہے گا ۔
