لاہور (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء انجینئریاسر گیلانی نے NA-118کے مرکزی دفتر میں پارٹی کارکنان سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بندر بانٹ کرنے والوں کو الٹا لٹکا دیں گے اور ان چوروں کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے سعید پارک آئے ہوئے پارٹی کے رہنمائوںیاسر صدیقی اور شہزاد جونی سے کیا۔اس موقع پر عمر خطاب سندھو نے تنظیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے یاسر صدیقی کو انکے علاقہ کی ذمہ داری سونپی۔یاسر صدیقی نے شاہدرہ کی نوجوان قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اس موقع پر شاہد منظور، عمر دراز، ڈاکٹر عامر گیلانی، ابوبکر عظیم اور عاصم ریاض بھی موجود تھے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
